چشتیاں کے ایک لاکھ 62ہزار رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے،چوہدری مقصود احمد

فری مون سون کی بارش کپاس کی فصل کے لیے قدرت کاانمول عطیہ ہے بارش کے نتیجہ میں قدرتی کھاد اور پانی ملنے سے پیداوار میں اضافہ اور ہزاروں لاکھوں کسانوں کو یوریا کھاد ٹیوب ویل کے اخراجات سے نجات ملی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں کا کسانوں سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 21:32

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری مقصود احمدنے کہا ہے کہ چشتیاں کے ایک لاکھ 62ہزار رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے اور فری مون سون کی بارش کپاس کی فصل کے لیے قدرت کاانمول عطیہ ہے بارش کے نتیجہ میں قدرتی کھاد اور پانی ملنے سے پیداوار میں اضافہ اور ہزاروں لاکھوں کسانوں کو یوریا کھاد ٹیوب ویل کے اخراجات سے نجات ملی ہے انہوں نے نواحی گائوں 102فتح میں فارمر ٹریننگ پروگرام کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پانی کی قلت کو پورا کرنے میں بڑی مددملے گی جبکہ چشتیاں کے دیہات میں 20ملی میٹر بارش ہوچکی ہے کسانوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ عملہ کے مشورں پر عمل کریں تاکہ پیداوار زیادہ حاصل کی جاسکے انہوں نے کہا کہ چشتیاں میں حکومت کے منظور شدہ بیج کپاس کاشت کیے ہیں اور خدا کے فضل سے موسمی حالات اچھے رہنے کے نتیجہ میں گذشتہ سال کی طرح اچھی فصل ملنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :