مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم انتہا کو پہنچ چکے۔ کشمیریوں کو باجماعت نماز تراویح سے بھی محروم کیا جارہا ہے،حافظ عبدالرحمن مکی

حکومت بھارتی ریاستی دہشت گردی پر خاموشی ختم کرے، دفتر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کے قومی مفادات اور کشمیر کی تحریک آزادی کا دفاع کرنے میں ناکام ہے سی پیک کی کامیابی کیلئے راکی سازشوں کو بے نقاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی بیرونی دبائو کا نتیجہ ہے،سال 2017 کشمیر کے نام کرنے پر انہیں نظر بند کیا گیا ، پاکستانی میڈیا قلم کے ذریعے کشمیر کی تحریک کے لیے کردار ادا کرے،اجتماع سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) جماعةالدعوة سیاسی امو رکے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم انتہا کو پہنچ چکے۔ کشمیریوں کو باجماعت نماز تراویح سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔حکومت بھارتی ریاستی دہشت گردی پر خاموشی ختم کرے۔ دفتر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کے قومی مفادات اور کشمیر کی تحریک آزادی کا دفاع کرنے میں ناکام ہے۔

کشمیری کسی صورت اپنی آزادی پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سی پیک کی کامیابی کیلئے راکی سازشوں کو بے نقاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی بیرونی دبائو کا نتیجہ ہے۔سال 2017 کشمیر کے نام کرنے پر انہیں نظر بند کیا گیا ۔ پاکستانی میڈیا قلم کے ذریعے کشمیر کی تحریک کے لیے کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

جامع مسجدشمیم ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میں نماز فجر کے بعد بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے آغاز میں ہی چودہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، لیکن ہماری حکومت اور دفتر خارجہ خاموش ہے۔

دوسری جانب کشمیری اپنے شہداء کو پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کشمیر کی تحریک آزادی کوبھرپور انداز میں اجاگر کرے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ صحافیوں کا قلم تحریک آزادی کو تقویت دے گا۔ ماہ رمضان، سحر و افطار اور عید کی خوشیاں جو کشمیریوں کو نصیب نہیں ہوتیں، ان کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا جائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت سے دوستیاں بڑھائی جا رہی ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے سے روکا جا رہا ہے ، کشمیریوں کے جذبات بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، کشمیری اپنے پیاروں کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر سپردخاک کررہے ہیں ، مظلوم کشمیر ی8سال سے 80سال تک کے لوگ پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الا للہ پر کے نعرے پر متفق ہو چکے ہیں،حکومت اپنی کشمیرپالیسی عدالت اور پارلیمنٹ میں کیوں پیش نہیں کر رہی ۔

کشمیری پاکستانی جھنڈے لہرا رہے ہیں پاکستان کو بھی کشمیریوںکا بننا ہو گا ، کشمیری فیصلہ دے چکے ہیں، وہ اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعة الدعوة نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات عدالت میں چیلنج کر رکھے ہیں۔ حافظ محمد سعید کو کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے۔ سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے پر حکومت نے ہمارے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا۔

کشمیر کی تحریک آزادی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ کشمیر کی تحریک آزادی کے لیے ہندوستانی مظالم کے ساتھ ہماری حکومت کی خاموشی کو بھی ختم کرنا ہوگا۔چار ماہ ہونے کو ہیں پاکستان میں کشمیریوں کے پشتیبان حافظ محمد سعید گھر میں نظر بند ہیں۔ ہماری میڈیا اپنے اسکرین پر ہندوئوں کا کلچر اور رسومات دکھانے کی بجائے پاکستان کے پرچم میں لپٹے ہوئے کشمیری نوجوانوں کی لاشوں کو دکھائے۔

کشمیری قوم کی پاکستان سے محبت اور رشتے کو دکھانا ہی ہماری قومی میڈیا کی سب سے بڑی ذمے داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتوں کی تحریکیں دم توڑ چکی ہیں۔ جماعة الدعوة نے خدمت اور محبت کے ذریعے بلوچوں کو قریب کیا ہے۔ رمضان سے قبل جماعة الدعوة نے بلوچستان و تھر کے لیے ہزاروں خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج روانہ کی۔ انہوںنے کہا کہ بیرونی دبائو پر پاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔