حافظ آباد, جب تک مسلمانوںمیں غیرت اور حمیت موجود رہی ، دنیا کی سپر طاقتیں بھی مسلمانوں سے خائف رہیں, علامہ فیصل ندیم گیلانی

بدھ 21 جون 2017 21:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) جماعت اہل سنت کے معروف عالم دین علامہ فیصل ندیم کیلانی نے یہاں جامع مسجد چمن رسول میں شان حضرت سیدنا علی المرتضیؓ شیر خداکے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلمانوںمیں غیرت اور حمیت موجود رہی ، دنیا کی سپر طاقتیں بھی مسلمانوں سے خائف رہیں لیکن جب سے ہم نے اپنے اسلاف کے دامن کو چھوڑ دیا ہے اسوقت سے ہم نہ صرف دنیا میں ذلیل وخوار ہورہے ہیں بلکہ دنیا ہمارے سر چڑھنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خداؓ نے جرأت وبہادری کی جو تاریخ رقم کی اس سے آج بھی کفر کے ایوانوں میں لرزے طاری ہونے لگتے ہیں۔ آپؓ نے دین اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ ہماری اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشناس کرواکے ان میں جراء ت و بہادری پیدا کریں۔ تاکہ کفرکی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر ان کا جواب دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :