حافظ آباد, پو لیس کی کاروائی بدنام زمانہ طوطی ملاح مویشی چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 21 جون 2017 21:12

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) جلالپوربھٹیاں پولیس نے دریائے چناب کے مضافاتی علاقوں میں کاروائی کرکے بدنام زمانہ طوطی ملاح مویشی چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،کرلیا اور گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق طوطی ملاح گینگ عرصہ دراز سے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب چلا آرہا تھا۔

پولیس جلالپور بھٹیاں نے ٹارگٹیڈ آپریشن کرکے عنصر عرف طوطی ملاح کو اپنے 2 ساتھیوں رفاقت اور بابر کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔جبکہ گینگ کے 2 کارندوں آفتاب اور اصغر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30 بور ، ایک عدد رائفل 7ایم ایم جبکہ نشاندہی پر 2گائے،9 بھینسیں اور 170000 روپے نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید برآمدگی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل نے گینگ سے برآمد کئے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی انکے مالکان کے حوالے کئے ۔ اس دوران ڈی۔پی۔او نے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں میں60فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں مزید جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جرائم کی بیخ کنی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :