حافظ آباد,صیہونی اور طاغوتی طاقتیں عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے دنیا بھر میں سازشوں کے جال بچھارہی ہیں,مولانا شوکت حسن بریلوی

بدھ 21 جون 2017 21:12

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) صیہونی اور طاغوتی طاقتیں عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے دنیا بھر میں سازشوں کے جال بچھارہی ہیںاور اس مقصد کی خاطر اربوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیںتاکہ مسلم ممالک کو پارہ پارہ کرکے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیراجاسکے۔اس مقصد کی خاطر دنیا بھر میں ان غیر اسلامی اور شیطانی طاقتوں کے ایجنٹ کام کررہے ہیں۔

جنکی یلغار کو پاکستان میں روکنے کے لئے نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت رضائے مصطفیٰﷺ پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کراچی کے تین روزہ دورہ سے واپسی پر آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ میں پہنچنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لیکن بدقسمتی سے عوام پر عرصہ دراز سے جو حکمران مسلط کئے جارہے ہیں ان کا دین سے دور کا بھی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اور اسی لئے ملک میںغیرا سلامی طاقتیں عریانی ، فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیکر ہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہیں۔صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران معروف روحانی شخصیت مولانا شوکت حسن بریلوی ؒ کے جنازہ او رقل میں شرکت کے علاوہ حضر ت عبداللهشاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دی اور بعدازاں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب اوردیگر سنی تنظیموں کے قائدین سے ملاقات کرکے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ کی جدوجہد تیز کرنے پر زورد یا۔

متعلقہ عنوان :