ڈیرہ غازی خان, ملکی سیاست ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے یہاں جھوٹ مفادات کرپشن ، ظلم کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہی,ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

بدھ 21 جون 2017 21:11

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما وممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ملکی سیاست ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے یہاں جھوٹ مفادات کرپشن ، ظلم کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے اور سچ ، خدمت ، ایمانداری اور انصاف کی سیاست کا سورج طلوع ہو رہا ہے اس نئی سیاست کی سب سے بڑی امین پاکستان تحریک انصاف ہے ضلع ڈیرہ غازی خان پی ٹی آئی کے عہدیداران سے اپنی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں خطاب کر رہیں تھی ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مل جل کر جلد از جلد ہر سطح کی تنظیم سازی مکمل کرکے کارکنان کی تربیت سازی پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ویژن اور مشن پر ڈٹ جانے سے ہی دھاندلی زدہ بوسیدہ نظام کو شکست دی جا سکتی ہے اس موقع پر ملک اقبال ثاقب ، اخوند ہمایوں اور مرزا عبدالکریم گگن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے آخر میں دعا کی گئی افطار ڈنر میں ناصر سیال ، ارسلان ، احسب ، حذیفہ ، عمیر ، کاشفہ ، فرحت ، ڈاکٹر ادیبہ ، وسیم مستوئی ، مہتاب کھتران ، عطا اللہ لنڈ ، احسن ، صابر ، حبیب جمیل ، عمران عاشق سہانجنے والا اور سینکڑوں دیگر افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکا نے پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان کو متحد کرنے کی ڈاکٹر شاہینہ کی کوششوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :