بٹگرام, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،درجنوںدوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد

بدھ 21 جون 2017 21:11

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) بٹگرام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دلدار خان کا مین بازار میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،درجنوں غفلت کر مرتکب دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے ،دوکانداروں کو سرکاری نرخ نامے کے عین مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دلدار خان نے بدھ کے روز بٹگرام کے مرکزی شہر میں گراں فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قصائیوں ،سبزی فروشوں ،کباب فروشوں اور جنرل سٹور ز پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دلدار خان نے عام شہریوں کے زریعے مختلف دوکانداروںسے اشیاء کو فروخت کرنے کی قیمتیں معلوم کیں اور اس کے بعد سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانہ کرکے ہزاروں روپے کے جرمانے قومی خزانے میں جمع کرادیئے اس موقع پر پریس کلب بٹگرام کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ نسیم سے گفتگو میں دلدار خان نے کہا کہ بٹگرام بازار میں معمول کے مطابق چیکنگ جاری ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں انھوں نے مزید کہا کہ اگر عوام کو کسی قسم کی شکایات ہوں تو وہ فوری طور پر ہمارے ساتھ رابطہ کریں