مردان،محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ہوائی فائرنگ کے نقصانات بارے آگاہی واک کا انعقاد

بدھ 21 جون 2017 21:11

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ہوائی فائرنگ کے نقصانات بارے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدکر رہے تھے واک میں تاجر تنظیموںاور سول سوسائٹی کے اور ابلاغ عامہ و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،آگاہی واک ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہوااور پریس کلب مردان پہنچ کر ختم ہوا واک میںموجود شرکاء نے ہوائی فائرنگ کے نقصانات بارے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے ہوائی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کے خوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہوائی فائرنگ معاشرے کے لئے ناسور بن بن چُکی ہے گولی چلانے والا تو گولی چلا دیتا ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان گولیوں سے کتنے خاندان اجڑ سکتے ہیںلہذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گزیر کیا جائے اور تمام مکتب فکر اس آگاہی شعور میں اپنا کردار ادا کریے اور لوگو ں میں بیداری پیدا کرے ،ڈی پی او مردان نے مزید کہا عوام کے مصدقہ اطلاع پراس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانہ اور خصوصی سکواڈ کاروائی کریگا جبکہ تمام سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی اس سلسلہ میں سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہے اس موقع پر موجود شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہوائی فائرنگ کر نے والوں سے سختی سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ خصوصی تعاون کرینگے۔

متعلقہ عنوان :