ڈیرہ،عیدالفطرکے حوالے سے ریسکیو1122 نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا

بدھ 21 جون 2017 21:11

ڈیرہ،عیدالفطرکے حوالے سے ریسکیو1122 نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)عیدالفطرکے حوالے سے ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی پلان تشکیل,ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اجلاس منعقد کیا گیاجس میں اہم فیصلے کیئے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈیرہ عمران خان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پر مسرت ایام میں عوام کوبہترین سہولیات فراہم کرنا ھماری اولین ترجیح ہے انھوں نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی وقت ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں ،ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے نمٹنے کے لیئے تیار رہیں گے نیز ریسکیو اہلکار ایمبولینس اور فائر وہیکل کے ساتھ عیدالفطر کی نماز کے اوقات میں مختلف عیدگاہوں پر کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے نمٹنے کے لیئے چاک و چوبند تیار رہیں گے اس ضمن میں ڈی ای او ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان عمران خان نے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔