ڈیرہ ،بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات سال2017 کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 21 جون 2017 21:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ نے میڑک کے سالانہ امتحانات سال2017 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔پہلی تین پوزیشنز نجی تعلیمی ادا رے ہی لے اڑے ۔ طالبات اور نجی تعلیمی ادارے حسب روایت سبقت برقرار رکھنے میں کامیا ب رہیں۔بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات سال2017 میں ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا اعلان کردیاہے۔

شان ماڈل ہائی سکول پہاڑپور کی طالبہ حفضہ عطا نے 1042 نمبر زحاصل کرکے پہلی پوزیشن ،العباس سائنس سکول اینڈ کالج ڈیرہ کے طالبعلم محمدشہباز نی1026 نمبرزلے کردوسری جبکہ قرطبہ بپلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ مقدس ایمان اور سٹی سائنس سکول کی طالبہ فرح بخش نے یکساں طور پر 1024 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح مجموعی طور پر آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ کی طالبہ دعا ہاشمی نے 936 نمبرز لے کر پہلی ،گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 ڈیرہ کی طالبہ علیشاء شکیل 867 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 9 دین پور ڈیرہ کی طالبہ اقدس امراة الہدیٰ نے 863 نمبر ز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ڈیرہ تعلیمی بور ڈ میڑک کے امتحانات سال 2017 ء میں 19997 طلباء وطالبات پیش ہوئے جن میں سے 12761 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح مجموعی طور پر میٹرک امتحانات کے نتائج 63.61 فیصد رہے ۔مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج ڈیر ہ میں ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشن ہولڈرز کے اعلان اور ان میںانعامات اور تحائف تقسیم کرنے کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نزیر وڑائچ نے تمام کامیا ب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور ڈیرہ بور ڈکی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو پچاس پچاس ہزار روپے ،دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار میں پینتالیس ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی امیدوار میں چالیس ہزار روپے جبکہ دیگر ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشن ہولڈرز میں بیس بیس ہزار روپے کے علاوہ ،تعریفی اسناد اور تحائف تقیسم کیے ۔

ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشنز میں سے میڑک کے سالانہ امتحانات میں العباس پبلک سکول اینڈ کالج کی دوطالبات رباب صادق نے 1023 نمبرز لے کر چوتھی پوزیشن جبکہ حفضہ قیوم نے 1022 نمبر ز لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔سینٹ ہیلن ہائیر اینڈ سیکنڈری سکول ڈیرہ کی طالبہ ندرت شوال علیزئی نے 1021 نمبرز لے کر چھٹی ،شان ماڈل ہائی سکول پہاڑپور کے طالبعلم محمد ابراہیم نے 1019 نمبرز لے کر ساتویں ،العباس سائنس سکول ڈیرہ کی طالبہ سلمی خان اور قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ فائزہ نے یکسان طور پر 1018 نمبرز لے کر آٹھویں پوزیشن ،شان ماڈل سکول اینڈ کالج کے طالبعلم محمد حنیف شاہ اور قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کے طالبعلم محمد واصف الحق نے یکساں 1017 لے کر نویں پوزیشن ،قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ کرشمہ بی بی ،سینٹ ہیلن ہائیر سیکنڈری سکول کے طالبعلم محمد دانیا ل خان اور قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ یمنا جاوید نے یکساں 1016 نمبرز لے کر دسویں پوزیشن ،قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ ماہ رخ نے 1015 نمبر ز لے کر گیارہویں پوزیشن ،العباس سائنس سکول اینڈ کالج کی طالبہ فضیلہ سعید اور محمد مہتاب نے یکساں 1014 نمبرز لے کر بارہویں پوزیشن،العباس سائنس سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ خدیجہ الکبری اور حفضہ خان جبکہ داراقم ماڈل سکول ڈیرہ کی طالبہ سویرا خان نے یکساں 1013 نمبرز لے کر تیرہویں پوزیشن،داراقم ماڈل سکول ڈیرہ کی طالبہ علشبہ یعقوب نی1012 نمبرز لے کر چودہویںپوزیشن ،قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ حادیہ فاروق ،دارارقم ماڈل سکول ڈیرہ کی طالبہ فریال عطاء اور ردا یاسمین جبکہ شان ماڈل ہائی سکول پہاڑپور کے طالبعلم فرحان حید رنے یکساں 1011 نمبرز لے کر پندرہویں پوزیشن،شان ماڈل سکول پہاڑپور کی طالبہ عاصمہ حسن علی 1009 نمبرز لے کرسولہویں پوزیشن ،یونیورسٹی وینسم کالج ڈیرہ کے طالبعلم محمد شیعب خان ،سینٹ ہیلن پبلک سکول ڈیرہ کے طالبعلم محمد عبداللہ ،شان ماڈل سکول پہارپور کی طالبہ ایمان اور فاطمہ العباس سکول کے طالبعلم محمد سلیمان یکساں 1008 نمبرز لے کر سترہویں پوزیشن ،قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ اریشہ ماہ گل 1007 نمبرز لے کر اٹھارویںپوزیشن ،داراقم ماڈل سکول کی طالبہ نوشین محسود 1005 نمبرز لے کر انیسویں پوزیشن جبکہ سینٹ ہیلن پبلک سکول کی طالبہ فروا خان اور قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ حناکلثوم نے یکساں 1004 نمبرز لے کر بیسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔