چارسدہ،تنگی نہر میں چنگ چی رکشہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی

بدھ 21 جون 2017 21:00

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) تنگی نہر میں چنگ چی رکشہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ اپنے بیٹوں کی منگنی کیلئے سودالینے جارہی تھی، واقعات کے مطابق تنگی میں چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے دوسری چنگ چی رکشہ تنگی نہر میں گر گئی جن کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة بدری زوجہ سید علی شاہ ساکن زیارت کلے جان بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

متوفیہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ عمرزئی علاقہ سے زیارت کلی کو منتقل ہوئی تھی اور وقوعہ کے روز وہ اپنے دو بیٹوں جن کی عید کے بعد منگنی کا پروگرام تھا کیلئے سودا خریدنے کیلئے گھر سے نکل آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :