چارسدہ، نستہ میں بچوں کے لڑائی کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

بدھ 21 جون 2017 21:00

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) نستہ میں بچوں کے لڑائی کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی، واقعات کے مطابق فریق اول سے مقتول روحان گل کے بیوی مسماة یاسمین ساکن نستہ شاہ پسند کلے نے نستہ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان فیض الرحمان، امانت خان، مجاہد، نظیر حسین وٖغیرہ نے فائرنگ کرکے اُن کے شوہر روحان گل کو ہلاک کردیا جبکہ فریق دوم سے مجاہد نے مجروہیت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان روحان گل اور اُن کے بھائی مرزا علی نے مجھ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نستہ نے فریقین کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفشیش شروع کی۔ وجہ عناد بچوں کی لڑائی پر زُبانی تکرار بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :