مردان، مسافر وین اور ٹرک میں خوف ناک تصادم ،ڈرائیور سمیت 5افراد جا ں بحق،13زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو میڈیکل کمپلیکس مردان منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال میںمتعدد افراد کی حالت تشویشناک

بدھ 21 جون 2017 20:58

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مردان میں مسافر وین اور ٹرک میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میںڈرائیور سمیت 5افراد جا ں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ، لاشوں اور زخمیوں کو میڈیکل کمپلیکس مردان منتقل کر دیا گیا ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثہ مردان کے علاقے گوجر گڑھی بائی پاس کے قریب اس وقت پیش آیا جب گزشتہ صبح کے وقت اسلام آباد سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ نمبرLES 7238 گوجر گڑھی بائی پاس روڈ کے نزدیک سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5افراد جان بحق اور 13شدید زخمی ہو گئے حادثے کے بعد ریسکیو 1122موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کر دیا زرائع کے مطابق جان بحق افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی اورزیادہ تر مدرسے کے طالبعلموں کا ہے جو عید کی چھٹیوں کے لئے اپنے آبائی گائوں باجوڑ جا رہے تھے زرائع کے کے مطابق مسافر فلائنگ کوچ حادثہ تیز رفتاری اور بارش کے باعث پھسل کر بے قابو ہو گیااور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثے میں مرنے والوں کے کے ناموں کی تصدیق ڈرائیور خان باچہ ولد محمد اسحاق سکنہ باجوڑ، محمد یحٰی ولد جہانزیب نرے شگی باجوڑ، راحت اللہ ولد محمد امین خار باجوڑ، سراج الحق ولد محمد عارف سکنہ شرینگل اپر ڈیر، عبدالباسط ولد محمد رازق سکنہ باجوڑ، جبکہ زخمیوں کے نام جنیدباجوڑ، عبدالسلام ،اعجاز اپر دیر، نعیم اللہ باجوڑ، بہادر خان باجوڑ، سیمع الحق دیر، شاکر اللہ باجوڑ، رحمان اللہ ملاکنڈ، عمر سیدسوات، عبدالرحمان ، منیب و دیگر نامعلوم ہے ، جان بحق افراد کی لاشیش ورثا کے حوالے کر دی، اور تشویشناک زخمیوں کو پشاور ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :