انجمن تاجران کا بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف سرگرمی ،ایک ہی دن میں تین اعلیٰ افسران سے میٹنگ

بدھ 21 جون 2017 20:58

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کا بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف دوڑ۔ایک ہی دن میں تین اعلیٰ افسران سے میٹنگ۔اے ایس پی تخت بھائی سرکل علی بن طارق اور واپڈا حکام کے مابین تلخ کلامی ۔اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے تاجروں کا وفد جس میںٹمبر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرحاجی سیفور رحمان محسود، ٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی میر اسلم خان، حاجی فضل خالق، میر عالم صافی ، حاجی فاروق، قاضی جاوید اور دیگر شامل تھے نے مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی محمد طارق خان اور سمال انڈسٹری اینڈ مینوفیکچرنگ کے چیئرمین الحاج دوست محمد درویش کی قیادت میں بجلی کے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اے ایس پی علی بن طارق سے ملاقات کی اور انہیں تخت بھائی ٹکر فیڈر اور شہری علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کے صورتحال سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے واپڈا حکام سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے انہیں دفتر آنے کو کہا ان کی ہٹ دھرمی اور انکار پر دونوں افسران کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر تاجران نے برہم ہو کر شدید احتجاج کیا لیکن ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے معاملہ رفع دفع کیا اور ایکسئن واپڈاتخت بھائی الطاف خان کو تاجران سے مذاکرات پر آمادہ کیا۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں تاجران نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق 70فیصد ریکوری والے فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کا اطلاق نہیں ہوتا اور تخت بھائی شہری ٹکر فیڈر پر 86فیصد ریکوری ہے جس پر لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ۔تند تیز جملوں کے بعد واپڈا حکام نے ٹکر فیڈر پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے تین دن کی مہلت مانگ لی۔ مرکزی انجمن تاجران نے مقررہ مدت تک بجلی کا مسئلہ حل نہ کرنے پر انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :