پشاور ،ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن 27 ملزمان گرفتار ،غیر قانونی اڈے قائم کرنے پر 15 سوزوکی گاڑیاں بھی بند کردی گئیں

بدھ 21 جون 2017 20:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ٹریفک پولیس نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئی27 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 سوزوکی گاڑیوں کو بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز بدھ ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او ممتاز خان اپنی ٹیم کے ہمراہ خوشحال بازار ہشت نگری، پجگی روڈ اور جلیل کبابی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئی27 ملزمان کو گرفتار کرکے ٹریف پولیس لائن میں بند کردیا جبکہ غیر قانونی اڈوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے انہوں نے 15 سوزوکی گاڑیوں کو بند کردیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹریفک پولیس کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد گاڑیوں جن میں رکشے، سوزوکیاں اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں کو جرمانہ کردیا۔ ایس ایچ او ٹریفک ممتاز خان نے آپریشن کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ عید کے قریب آتے ہی پشاور شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین ہوجاتا ہے ، یہ آپریشن ہم ٹریفک کو رواں رکھنے اور شہریوں کو دشواری سے بچانے کے لئے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ہوگا اور یہ عید تک جاری رہے گا، چاند رات کے لئے ہم نے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے انشاء اللہ اس سال پشاور کے کسی علاقے میں ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :