الپوری ،چکٹ کروڑہ میں موٹر کا ر گہری کھائی میں جاگری،2بچوں سمیت ایک شخص جان بحق،4بچے شدید زخمی

بدھ 21 جون 2017 20:56

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) شانگلہ کے علاقے چکٹ کروڑہ میں موٹر کا ر گہری کھائی میں جاگری،دو بچوں سمیت ایک شخص جان بحق ]چار بچے شدید زخمی ]ایک کی حالت تشویش ناک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنڑ خوڑگئی کے رہائشی سیف اللہ اپنے گاڑی نمبر ایس ایچ4316میں اپنے بچوں اور بھتیجے کو سیر کیلئے کروڑہ لے جارہے تھے کہ گاڑی سیف اللہ سے بے قابو ہوکر چکٹ موڑ میں نیچے گہری کھائی میں جاگری موقع پر ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ سیف اللہ اور دیگر بچوں کو تشویش ناک حالت میں ار ایچ سی کروڑہ منتقل کیا گیا اور وہاں فرسٹ ایڈ کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری منقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جان بحق بچوں میں نبیلہ،نجیب اللہ ۔جبکہ زخمیوں میں حبیب ۔عدنان۔بلال۔مسحر شامل ہیں جس میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ادھر کوزہ الپوری میں سوزوکی کو حادثہ منگورہ اور بٹ خیلہ کے رہائشی دوافراد معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :