مہمند ایجنسی ،میاں منڈی بازار میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی، ڈرائیور فرار

بدھ 21 جون 2017 20:56

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مہمند ایجنسی، میاں منڈی بازار میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی،کار ڈرائیور فرار ہوگیا ،لیویز فورس نے موٹر کار حراست میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ زخمی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بدھ کے روز دوپہر کے وقت تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں موٹر کار نمبر LHX- 0337 تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر لوگوں پر چڑھ دوڑی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک راہگیر نوجوان میاں رمضان ولد میاں گل عزیز اور میر رحمان ولد غازی خان سکنہ کسئی میاں گان شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ بازار میںموجود باقی لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ ڈرائیور واقعہ کے بعد موقعہ سے فرار ہوگیا۔ لیویز فورس نے گاڑی کو حراست میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کی عرض سے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ میاں رمضان ولد میاں گل عزیز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ جنہیں بدھ کی شام آبائی قبرستان میں منڈی میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ جبکہ میررحمان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :