پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں6روز تک کاروبار بند رہے گا

بدھ 21 جون 2017 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںچھ روز تک کاروبار بند رہے گا، تعطیل کا آغاز کل جمعتہ الوداع سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جمعتہ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا، جبکہ ہفتہ وار چھٹیوں کے دو روز بھی تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں کے دوران پیر 26 جون سے بدھ 28 جون تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند رہے گا۔