کوہاٹ،اضافی کرایہ وصولی کے خلاف خصوصی مہم شروع

بدھ 21 جون 2017 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی ہدایت پر ٹریفک پولیس انچارج میاں نظام گل نے اضافی کرایہ وصولی کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے اڈہ منیجرز ،ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں اور مسافر گاڑیوں کی حامل ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور انہیںڈی پی او کوہاٹ کی ہدایات سے متعلق خبر دار کیا کہ عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرائے وصول نہ کئے جائیں،اوور لوڈنگ سے گریز اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

گاڑیوں کی کمی کی صورت میں اڈہ منیجران ایک دوسرے سے تعاون کرکے گاڑیوں کا بندوبست کریں۔ انچارج ٹریفک پولیس میاں نظام گل نے کہا کہ ٹریفک پولیس بھی عوام کو درپیش ممکنہ مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے تاکہ عید پر عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ کسی بھی بد نظمی پر قابو پانے ،سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور ٹریفک روانی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو خبر دار کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ مقررہ کرایہ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹر ز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی شکایات کی اطلاع موبائل فون نمبر 03329606162پر دیکرزائد کرایہ وصولی کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :