وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاو رمیں درختوں کی کٹائی سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم

بدھ 21 جون 2017 20:36

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاو رمیں درختوں کی کٹائی سے متعلق نجی ٹی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاو رمیں درختوں کی کٹائی سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ گلبہار نمبر1 کے علاقے کے پاس ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرانسفارمر کے ساتھ درخت کی کچھ شاخیںعرصے سے مستقل خطرے کا باعث بنی ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اہل علاقہ نے بھی ضلعی انتظامیہ کو اس درخواست کو کٹوانے کے حوالے سے درخواست دے رکھی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ ٹھیکیدار کو درخت کی شاخیں کاٹنے کو کہا تھا لیکن ٹھیکیدار نے اس درخت کو کاٹنے کی بجائے دیگر درختوں کو کاٹ دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ تین دن کے اند ر اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ درختوں کی کٹائی خلاف قانون جرم ہے اور صوبائی حکومت اس پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :