ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہائوسنگ سکیم ٹائون I میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 21 جون 2017 20:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہائوسنگ سکیم ٹائون- Iمیں مسجد کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں صد رپنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہائوسنگ سکیم پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ،ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، سیکریٹری پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن افتخار احمد تارڑ، ایڈیشنل رجسٹرار جلیل طارق، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری،سینئر فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میںپروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری نے درس قرآن دیا بعد ازاں افطار ڈنر کیا گیا۔