چوہدری محمد سرور کی منصورہ میں لیاقت بلوچ سے ملاقات

دونوں قائدین نے ملک میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں شفاف احتساب پر زور دیا

بدھ 21 جون 2017 20:20

چوہدری محمد سرور کی منصورہ میں لیاقت بلوچ سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے مر کزی رہنما چوہدری محمد سرور کی منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات‘دونوں قائدین نے ملک میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں شفاف احتساب پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چوہدری محمدسرور اور لیاقت بلوچ کی ملاقات کے موقعہ پر ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر اور سید وقاص انجم جعفری بھی موجود تھے جبکہ ملاقات کے دوران پاکستان کے سیاسی حالات اور دونوں جماعتوں ‘جے آئی ٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقعہ پر چوہدری سرور اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ کر پشن کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہے اس لیے اب دنیا کی کوئی طاقت سپریم کورٹ یا جے آئی ٹی پر دبائو ڈالنے کے اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکتی اگر اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں سب کا بلا تفر یق شفاف احتساب کیا جائے کیونکہ اسکے بغیر ملک کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا اور جو لوگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :