فیصل آباد،عیدالفطر کی آمد آمد،مارکیٹ میں مٹن بیف کی قیمتیں آپے سے با ہر ،ضلعی انظا میہ قصا بوں کے سا منے بے بس

بدھ 21 جون 2017 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)عیدالفطر کی آمد آمدمارکیٹ میں مٹن بیف کی قیمتیں آپے سے با ہر ضلعی انظا میہ قصا بوں کے سا منے بے بس تفصیل کے مطا بق رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی اپنے اختتام کی طرف جا رہاہے اور عید الفطر کی آمد آمدمارکیٹ مین مٹن اور بیف کی قیمتیں آپے سے باہرمٹن قیمت گز شتہ ہفتے 800روپے سے 850فی کلو تھا بڑھ کر 1100روپے کلو ہو گیا بیف کا ریٹ گز شتہ ہفتے 350سے 400 روپے کلو تھا جو رواں ہفتے بڑھ کر 450روپے کلوفی کلو ہو گیا قصا بو ں اس من مرضی کے سا منے ضلعی انتظا میہ مکمل طور پر بے بس انتظا میہ کسی بھی کاروا ئی کر نے سے گریزاںعوام پریشان ۔