فیس بک سمیت سماجی میل جول کی کسی بھی ویب سائیٹ پر عدالت عظمیٰ کا ویب پیج موجود نہیں، ترجمان سپریم کورٹ

ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعلی ویب پیج اورآئی ڈیز کو بلاک کرنے اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت

بدھ 21 جون 2017 20:00

فیس بک سمیت سماجی میل جول کی کسی بھی ویب سائیٹ پر عدالت عظمیٰ کا ویب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیس بک سمیت سماجی میل جول کی کسی بھی ویب سائیٹ پر عدالت عظمیٰ کے ویب پیج کی موجودگی کی تردید کی ہے۔عدالت عظمیٰ کے آفسر تعلقات عامہ شاہد حسین کمبویو کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں کہا گیاہے کہ فیس بک پرسپریم کورٹ آف پاکستان کے نام سے ویب پیج جعلی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاہے کہ عدالت عظمیٰ کا کوئی فیس بک اکاونٹ نہیں اور نہ ہی سماجی میل جول کی دوسری ویب سائیٹس پر سپریم کورٹ کی آئی ڈی موجود ہے، بیان کے مطابق متعلقہ حلقوں جیسے ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ( پی ٹی ای) کو اسی طرح کے جعلی ویب پیج اورآئی ڈیز کو بلاک کرنے اور قانون کے مطابق اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :