کوئٹہ، بی این پی کے رہنما ئون کا سرکی کلاں یونٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب

سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،قدرت الله مینگل

بدھ 21 جون 2017 18:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) بی این پی کے رہنما قدرت الله مینگل ،ٹکری صدام لانگو،منیر کرد، حاجی شفاء مینگل، الله یار موسیٖ خیل، چوہدری اکرم، ظہور محمد شہی، رشید لانگو، ثناء الله کاسی اور علیم لانگو نے گذشتہ روز سرکی کلاں یونٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کی اُن کا کہنا تھا کہ بی این پی سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بلوچ قوم کے حقوق اور ساحل وسائل کی جنگ لڑرہی ہے جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہی جس کے باعث ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں مرعوب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم اپنے اتحاد سے ایسی تمام کوششیں ناکام بنادیں گے۔

(جاری ہے)

قدرت الله مینگل نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ورنہ ہم ہر قسم کی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔یہ حملہ صرف سردار مینگل کے گھر پر نہیں بلکہ پورے بلوچستان پر حملہ ہے کہ مخالفین بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبراہٹ کا شکار ہوکر اب منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جو کہ قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ مرکزی کال پر ہونے والے احتجاجی پروگرام میں بھرپور حصہ لے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

متعلقہ عنوان :