فیملی عدالتوں میںخانگی جھگڑوں سے طلاق یافتہ جوڑوں نے عدالت کے توسط سے عدالتی احاطوں میںبچوں میںخصوصی عید ملاقاتیں شروع کردی

بدھ 21 جون 2017 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) عید ا لفطرکے نزدیک آتے ہی فیملی عدالتوں میںخانگی جھگڑوں سے طلاق یافتہ جوڑوں نے عدالت کے توسط سے عدالتی احاطوں میںبچوں میںخصوصی عید ملاقاتیں شروع کردی ہے۔طلاق کے بعد کئی بچے والدہ اور والد کی تربیت میںہے۔ زیادہ تر کم سن بچے ماں کی تحویل میں ہے ۔ ان کے والدین ڈھیروں تحائف کیساتھ کمسن بچوں اوربچیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

والد اپنے ساتھ اچھے کھلونے ، مٹھائی ، پھل ،چھوٹے سائیکل، جوس ، بسکٹ بھی لا رہے ہیں۔ عدالتی احاطے میں یہ خصوصی ملاقاتیں چند گھنٹے تک جاری رہتی ہے یہ ملاقاتیں عید الفطرکی چھٹیوں تک جاری رہے گی ان ملاقاتوں میںتمام والدین کی آنکھوں میںآنسوبھی دیکھیں گئے ماں باپ کے ادھورے پیار سے یہ کم سن بچے جب والد سے ملاقاتوں کے بعد الگ ہوکر جانے لگے تو یہ مناظر انتہائی رقت آمیز دیکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :