برٹش کونسل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا

بدھ 21 جون 2017 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان کیلئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج) نے برٹش کونسل میں خدمات انجام دینے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو ملکہ عالیہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا ہے۔ نشاط اور شازیہ کو موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ( ایم بی ای) کی اعزازی رکنیت دی گئی ہے۔

ایم بی ای ایک اہم اعزاز ہے جو افراد کو اہم کامیابیوں یا ان غیر معمولی خدمت جو دیگر افراد کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں کی انجام دہی کے نتیجہ میں دیا جاتا ہے۔ اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو برٹش کونسل میں تعلیم اور ثقافتی تعلقات کے شعبہ میں ان کی انتھک محنت اور پٴْرجوش کارکردگی کے اعتراف میں ایم بی ای کی اعزازی رکنیت دینا انتہائی باعث مسرت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے تعلیمی اور معاشرتی تعلقات کو جوڑتے ہوئے دونوں ممالک کے ثقافتی روابط کو فروغ دیا ہے، ان کا عزم ہم سب کیلئے ایک مثال ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی سربراہ روزمیری ہل ہورسٹ نے کہا کہ وہ نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو اعزاز دیے جانے پر مبارکباد پیش کرتی ہیں جو اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث یہ اس اعزاز کی حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ برٹش کونسل پاکستان کے عملے کے ارکان ان کی خدمات کو تسلیم کئے جانے پر بہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :