لاہور ہائیکورٹ :عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر فریقین دلائل کیلئے طلب

بدھ 21 جون 2017 18:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے پاکستان لائیرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی کمی کی نشاندہی کی گئی،عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے ہے اور وہاں پر اس وقت 108 ججز کام کر رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اور یہاں 60 ججز کام کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ انصاف کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ججز کی تعداد کو 60 سے بڑھ کر 150کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :