لاہور ہائیکورٹ، نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے کیخلاف وفاقی وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

بدھ 21 جون 2017 18:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے کیخلاف درخواست پروفاقی وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ میں نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نجی ٹور آپریٹرز 40 فیصد کوٹہ لینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ میرٹ پر ہونے کے باوجود وزارت مذہبی امور کوٹہ الاٹ نہیں کر رہی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کمپنی کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا اور حج کوٹہ کے بارے میں ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔