چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے یکم جو لائی کو لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

بدھ 21 جون 2017 18:59

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے یکم جو لائی کو لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے یکم جو لائی کو لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز پر مشتمل اجلاس میں ماتحت عدلیہ میں سول مقدمات کیلئے نئے رولز پر غور کرکے ان کی منظوری دی جائے گی،ماتحت عدلیہ کے نئے رولز کے تحت سول مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا جائے گا،سول مقدمات کیلئے رولز کی سفارشات لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی تھیں ،نئے رولز کے تحت دیوانی مقدمات میں وکیل کو ہر سماعت پر پیشی کا پابند بنایا جائے گا۔