پاکپتن ،کرنٹ لگنے سے نو جوان جاں بحق ہو گیا

بدھ 21 جون 2017 18:56

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ چک کوٹ ہیرا سنگھ کا رہائشی 25سالہ غلام مرتضی کمرے کی چھت پر پنکھا لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ ننگی تار کو چھو گیا جس سے اس کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :