پاکپتن،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 21 جون 2017 18:37

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) دومختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پہلا حادثہ ملتان روڈ پر چک شفیع کے قریب پیش آیا جہاںتیز رفتار رکشہ کیری ڈبہ سے ٹکراگیا جس کے نیتجہ میں رکشہ سوار 45سالہ خان محمد جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، دوسرے حادثہ میں چک 107-Dکا رہائشی محمد عباس اپنے ساتھی شوکت علی کے ہمراہ ساہیوال روڈ پر موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ان کا موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس کے نیتجہ میںچک 107-Dکا رہائشی محمد عباس موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شوکت علی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :