سجاول، ضلع بھر میں بجلی کا بحران ،، مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری

بدھ 21 جون 2017 18:30

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سجاول ضلع بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے ، مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک جاپہنچاہے ،جبکہ کئی علاقوں میں مسلسل ٹرانسفارمربند ہونے سے کئی روز سے بجلی بند ہے ، جاتی شہرمیں تاجروں اور درزیوں نے احتجاج کرکے حیسکو کے خلاف نعریبازی کی جبکہ گذشتہ روز دڑو کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹھٹھہ روڈ بلاک کردیا، مظاہرین کا کہناتھاکہ ایک ہفتے سے دڑو شہرمیں بجلی بند کردی گئی ہے اور پانی کا شدید بحران ہے ،احتجاج کے بعد حیسکو عملے نے شہرکی بجلی بحال کردی تاہم بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں نے الزام عائد کیاہے کہ حیسکو عملہ عیدی وصولی کے لئے اضافی لوڈ شیڈنگ کررہاہے ، ادھرحیسکو عملہ کا کہناہے کہ بجلی چوری روکنے اور بل وصولی کی مہم شروع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :