چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے اقلیتی تنظیم کے وفد کی ملاقات

بدھ 21 جون 2017 18:30

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے اقلیتی تنظیم کے وفد کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے اقلیتی تنظیم کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ایڈووکیٹ سمیرا شفیق، آصف عقیل،شہزاد مائیکل، کلیان سنگھ کلیان اور شہزاد فرانسسٹ سمیت دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے فاضل چیف جسٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں مختلف آسامیوں میں اقلیتی کوٹہ رکھنے کے حوالے سے درخواست کی، جس پر فاضل چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں تمام آسامیوں پر اقلیتی کوٹہ رکھا جاتا ہے اور مستقبل میں بھی اس پر عملدرآمد جاری رہے گا، مزید برآں ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر گفتگو آئے۔

اس موقع پر رجسٹرار سید خورشید انور رضوی اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :