لیسکو حکام نے موبائل میٹر ریڈنگ منصوبے پر میٹر ریڈروں کو سپیشل الائونس دیئے جانے کی منظوری دے دی

بدھ 21 جون 2017 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) لیسکو حکام نے موبائل میٹر ریڈنگ منصوبے پر میٹر ریڈروں کو سپیشل الائونس دیئے جانے کی منظوری دے دی ہے، ڈائریکٹر آف کسٹمر سروسز نے الائونس فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 98 فیصد موبائل فیصد ریڈنگ الائونس دیا جائے گا جبکہ ایکسین اور ایس ڈی او کی رپورٹ پر بھی الائونس دیا جائے گا نوٹیفکیشن کے مطابق اس سلسلے میں کمپیوٹر سنٹر کی رپورٹ بھی درکار ہوگی، جس کے بعد میٹر ریڈر کو 5 ہزار روپے الائونس دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :