وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں مقیم ایرانی قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات

بدھ 21 جون 2017 17:43

وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں مقیم ایرانی قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں مقیم ایرانی قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو ہمیشہ مثالی رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے میں ایرانی قونصل جنرل کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، واضح رہے کہ ایرانی قونصل جنرل کی بطور پاکستان میں قونصل جنرل تعیناتی کی مدت ختم ہو گئی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر واپس ایران روانہ ہو رہے ہیں۔