پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 6 روز تک بند رہیگا

بدھ 21 جون 2017 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعة الوداع ، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند رہیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق جمعة الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا۔اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیو ں کے دو روز بھی تعطیل ہوگی جس کے بعد عید کی چھٹیاں پیر 26 جون سے بدھ 28 جون تک پی ایس ایکس میں کاروبار بند رہے گا۔