رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دوسری مرتبہ نصیرآباد میں سستے بازارکا انعقادکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصر

بدھ 21 جون 2017 17:32

ڈیر ہ مرادجمالی۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دوسری مرتبہ نصیرآباد میں سستے بازارکا انعقادکیا گیا جہاں پر اشیاء خوردونوش اوردیگر روزمرہ کے استعمال ہونے والا سامان انتہائی کم قیمت میں فراہم کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام سستا بازار کے ذریعے بھرپورریلیف دے دیا گیا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی اورمارکیٹ کمیٹی کے تعاون سے اشیاء خوردونوش پھل سبزیاں مشروبات انہتائی کم قیمت پرعوام کومہیا کیاگیا ہزاروں افرادنے خریداری کرکے سستا بازارسے مستفیدہوئے نصیرآباد کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کامیاب سستے بازارکا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیراحمد ناصر چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حفیظ اللہ جتک کی جانب سے مارکیٹ کمیٹی میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں عوام کو ریلیف دینے کے غرض سے سستا بازار لگایاگیا جس میں مرغی 220 کے بجائے 150،بڑا گوشت 300 کے بجائے 200،چھوٹا گوشت 650 کے بجائے 600،فی کلو ،کولڈرنک 90 کے بجائے 50،مشروبات،شربت،170 کے بجائے 120،میں،ٹماٹر 60 کے بجائے 20،آلو 20پیاز 20،لیموں 80،آم 50 روپے،برف 5 روپے فی کلو دستیاب فروخت کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنصیراحمد ناصر،چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حفیظ اللہ جتک،اسسٹنٹ کمشنرزعزیزاحمد بنگلزئی، حاجی غلام حسین بھنگر،تحصیلداربہادرخان کھوسہ،اورچیف آفیسراحمد نوازجتک ، میر عبدالرئوف لہڑی، نے سستے بازارکا دورہ کرکے قیمتوں کو جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دوسری مرتبہ نصیرآباد میں سستے باارکا انعقادکیا گیا جہاں پر اشیاء خوردونوش اوردیگر روزمرہ کے استعمال ہونے والا سامان انتہائی کم قیمت میں فراہم کیا گیا، حکومت کی بھرپورکوشش رہی ہے کہ سستابازارکے ذریعے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

سستے بازارکے ذریعے عوام کے رش کو دیکھ کراندازہ ہوگیا ہے عوام کی بھرپورحوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ضلعی انتطامیہ عوام کو اشیاء خوردونوش سمیت دیگر گوشت آدھی قیمت میں عوام کو فراہم کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا یہی مقصدہے کہ ہم عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :