Live Updates

رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے روحانی علاج کے ساتھ جسمانی علاج بھی ہے، ممتاز عالم دین مولاناعلی احمدجتوئی

بدھ 21 جون 2017 17:12

رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے روحانی علاج کے ساتھ جسمانی علاج بھی ہے، ..
کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ممتاز عالم دین مولاناعلی احمدجتوئی نے کہاہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے ایک روحانی علاج کے ساتھ جسمانی علاج بھی ہے جو انسان کے فاضل رطوبات کو خشکی اور حرارت کی وجہ سے جلا کر انسان کے وجود کو خطرناک امرض سے نجات دلاتا ہے اس لئے اس فریضہ کو انسانی جسم کی اصلاح کی جز اعظم قرار دیا گیا ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سٹیلائٹ ٹاؤن غوث آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولاناعلی احمدجتوئی کہاکہ رمضان المبارک میں اللہ رب العالمین کی رحمتیں بارش کی طرح برستی ہیں ان رحمتوں کو عبادت کی چادرمیں جمع کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ رمضان کا فریضہ دوسروں کی ضروریات و حاجات کو پورا کرنے اور اپنی ضروریات کو دبانے کا درس دیتا ہے ، اسلام کا دوسرا نام ہمدردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آخری نبی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کو بطور تحفہ عطاء فرمایا، رمضان ہمیں ایک دوسرے سے محبت بھائی چارہ اخوت اور یگانگت کی سبق دیتا ہے ۔ اس ماہ مقدس میں نہ صرف توبہ و استغفار کی کثرت کریں بلکہ ایک دوسرے میں خوشیاں بانٹیں غریبوں و بیماروں کی حال پرسی کریں ایک دوسرے کی مدد کریںو ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعاء کریں ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلمان گھرانے میں پیدا فرمایا اور اسلام جیسا خوبصورت مذہب سے نوازا ۔ انسان کوشش کرے کہ اپنی زندگی میں بھلائی اور نیکی و کار خیر کی تلقین کرے اور دعوت دیتے رہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :