چوہدری محمد سرورکی جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات، قومی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال

بدھ 21 جون 2017 17:12

چوہدری محمد سرورکی جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات کی جس میں موجودہ قومی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، محمد اصغر اور سیّد وقاص انجم جعفری بھی موجود تھے۔

دریں اثنا بشپ ندیم فرانسس اور فادر انڈریو الیگزینڈر کی قیادت میں مسیحی رہنمائوں کے وفد نے لیاقت بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹی کن سی کی طرف سے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر انہیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :