قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے چوہدری محمد سرور کی ملاقات

بدھ 21 جون 2017 17:08

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے چوہدری محمد سرور کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور موجودہ قومی وبین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے وزراء اور حکومتی اہلکاروں کی طرف سے جے آئی ٹی کو دی جانے والی دھمکیوں اور عدالت کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ عدالت عظمیٰ کے کسی فیصلے سے انحراف کرنے کی جرأت کریں ۔ ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر اور سید وقاص انجم جعفری بھی موجود تھے ۔دریں اثنا بشپ ندیم فرانسس اور فادر انڈریو الیگزینڈر کی قیادت میں مسیحی رہنمائوں کے وفد نے لیاقت بلوچ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹی کن سی کی طرف سے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر انہیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :