ذوالفقار مرزا کی بریت، حکومتی وکیل معطل کردی گئیں

بدھ 21 جون 2017 17:06

ذوالفقار مرزا کی بریت، حکومتی وکیل معطل کردی گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے زوالفقار مرزا بریت کیس میں حکومت کی پیروی کرنے والی خاتون وکیل کو معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کار سرکار مداخلت کیس میں سابق وزیرداخلہ سندھ کو بری کئے جانے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ حرکت میں آگئے ہیں اور انہوں نے حکومت کی پیروی کرنے والی خاتون وکیل کو معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون وکیل پر الزام ہے کہ انہوں نے کیس کی ٹھیک طریقے سے پیروی نہیں کی ۔ جس کے باعث زوالفقار مرزا کو فائدہ حاصل ہوا اور وہ کارسرکار مداخلت کیس میں بری ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے عدم ثبوت کے باعث سابق وزیر داخلہ کو کار سرکار مداخلت کیس میں بری کردیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا اور انہیں صحافیوں پر حملے کرنے پر اکسایا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف عدالت کے باہر انیس مئی کو بکتر بند گاڑی پر چڑھنے کا مقدمہ تھانہ آرام باغ میں درج تھا۔

متعلقہ عنوان :