مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں،آوائی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

بدھ 21 جون 2017 17:06

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں،آوائی سی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں،آوائی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی ہے۔۔

(جاری ہے)

بدھ کو نفیس زکریا نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بھارت میں بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں،آوآئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی ہے۔۔