سید علی گیلانی کے خلاف 27سال پرانے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری، وارنٹ گرفتاری مضحکہ خیزہے : حریت ترجمان

بدھ 21 جون 2017 16:59

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھدرواہ کی ایک عدالت نی27سال پرانے مقدمے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھدر واہ کی ایک پولیس ٹیم سیدعلی گیلانی کو گرفتار کرنے کیلئے سرینگر وارد ہوئی ہے تاہم طویل عرصے سے اپنے گھر میںنظر بند حریت چیئرمین کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نی27سال قبل بھدرواہ میں ایک تقریب کے دوران ملک دشمن اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ بھدرواہ کی پولیس ٹیم ہمہامہ تھانے کی ایک ٹیم کے ہمراہ وارنٹ لیکرسید علی گیلانی کے گھر گئی جہاں انہوں نے حریت چیئرمین کوو ار نٹ گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا ۔ سید علی گیلانی نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا تاہم پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے وارنٹ گرفتاری کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :