پی ٹی آئی کا سورج اب طلوع ہو رہا ہے ‘آزاد کشمیر میں حکومت کی زیادتیوں کی وجہ سے اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے‘وقت آگیا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر جہاں کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں وہاں پر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کے لئے بھی کمر بستہ ہوں‘مسلم کانفرنس سے ہمارا انتخابی اتحاد تھا نظریاتی و فکری نہیں‘8 جولائی کو جرمنی کے شہر میں برطانیہ و یورپ سے کشمیری اکھٹے ہو کر مودی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا دھیر کوٹ میں افطار جلسہ سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 16:58

دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سورج اب طلوع ہو رہا ہے اور آزاد کشمیر میں حکومت کی زیادتیوں کی وجہ سے اب مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔لہذا اب وقت آگیا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر جہاں کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں وہاں پر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے بھی کمر بستہ ہوں۔

مسلم کانفرنس سے ہمارا انتخابی اتحاد تھا نظریاتی و فکری نہیں۔8 جولائی کو جرمنی کے شہر میں برطانیہ و یورپ سے کشمیری اکھٹے ہو کر مودی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

آج یہاں دھیر کوٹ میں پی ٹی آئی کے افطار ڈنرکے موقع پر بارش ہو رہی ہے یہ اللہ تعالی کی طرف سے رحمت برس رہی ہے جو کہ ایک نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں دھیر کوٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطارڈنر کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ساجد جاوید عباسی، راجہ شمشاد،ظفر عباسی،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،بشارت بادشاہ ، ڈاکٹر عبدالماجد، کاشف شمشاد،طاہر عزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرے بیرون ملک کے دورے کے بعد آزاد کشمیر میں تنظیم سازی کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔اب آئندہ دور پی ٹی آئی کا ہے عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تاکہ جہاں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کیا جا سکے وہاں آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے بھی آواز اٹھائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ 8 جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں پورے یورپ اور برطانیہ سے کشمیر بڑی تعداد میں جمع ہو کر بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر پر مبذول کرائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج یہاں پی ٹی آئی کے افطار ڈنر کے موقع پر بارش ہو رہی ہے جو کہ اللہ تعالی کی رحمت ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سورج اب طلوع ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی عوام کو انکے حقوق دلائے گی۔ لہذا عوام پی ٹی آئی کشمیر کا ساتھ دیں۔