صحبت پور،شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ بن گیا

بدھ 21 جون 2017 16:57

صحبت پور،شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ بن ..
صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگنے سے دکان کاسامان جل کر راکھ بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مین روڈ صحبت پور پر واقع غلام حیدرناوڑا کی کریانہ کہ دکان میں رات کے وقت بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آگ کی وجہ سے دکان مکمل جل کر راکھ بن گیا دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ نجھائی۔