ڈپٹی کمشنر صوابی نے عید الفطر پر دفعہ144کے تحت ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پھرنے پر پابندی عائد کردی

بدھ 21 جون 2017 16:57

ڈپٹی کمشنر صوابی نے عید الفطر پر دفعہ144کے تحت ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی معتصم باللہ شاہ نے عید الفطر کے دوران دفعہ144کے تحت ہر قسم کی اسلحہ لے کر چلنے پھرنے ، چائنہ پٹاخوں اور اسلحہ سے ہوائی فائرنگ ، انیس سال سے کم بچوں کے ون ویلنگ موٹر سائیکل چلانے ،کھلونہ نما اسلحہ کی فائرنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ جب کہ ضلع بھر کے تمام بڑے چھوٹے سرکاری ہسپتال کسی بھی ایمر جنسی حالات کے پیش نظر دن رات کھلے رکھنے اور اس میں دن رات ڈاکٹروں اور دیگر متعلقہ سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کر دی ہے اورہسپتالوں میں تمام مطلوبہ ادویات و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تاکہ کسی بھی ایمر جنسی حالت میں مریضوں کو دقت کا سامنا نہ کر نا پڑیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کی صدارت میں بدھ کے روز وی سی جر گہ ہال میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں چاروں تحصیلوں کے اے سیز ، اے ڈی سی ، ٹی ایم اوز ، ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس ، ایم ایس ضلعی ہسپتال صوابی، پولیس آفسران اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی ایم اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام بازاروں اور گلی کوچوں کو گندگی سے پاک و صاف رکھنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے انہوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بھر پور انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :