گڈانی جیل میں منشیات کے عادی افراد کی سزا پوری ہونے پر جرمانے کی رقم ایدھی کی جانب سے ادا کرکے رہائی دلا دی گئی

بدھ 21 جون 2017 16:58

گڈانی جیل میں منشیات کے عادی افراد کی سزا پوری ہونے پر جرمانے کی رقم ..
حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سینٹرل جیل گڈانی سے مدت معیاد پوری ہونے پر جرمانے کی رقم ایدھی ویلفیئرفائونڈیشن کی جانب سے ادا کرنے پر چار قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے چار قید یوں اپنے شہروں کوئٹہ اور پنجگور روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر ملک کی دیگر بڑی سینٹر جیلوں کی طرح گذشتہ روز بلوچستان کی تیسری بڑی سینٹرل جیل گڈانی میں مقیدچار قید ی جو کہ منشیات استعمال کرنے کے عائدی تھے اور اس جرم میں سینٹرل جیل گڈانی اپنی سزا پوری کرچکے تھے مگر وہ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرپارہے تھے منگل کو ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور ہیومن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن قلات ڈویژن کے عبداللہ بلوچ،یدھی فاؤنڈیشن کے بلال احمداور ایدھی کے رضاکار سعیداحمدکی زیادتی دلچسپی اور کوششوں کی بدولت رہائی عمل میں آئی ۔

جس کے بعد چار وں قیدی بلوچستان میں کوئٹہ اور پنجگور میں واقع اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔