ساہیوال ،ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوں سے ایک لاکھ 41ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی

بدھ 21 جون 2017 16:42

ساہیوال ،ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوں سے ایک لاکھ 41ہزار روپے کی نقدی لوٹ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نے ایک لاکھ 41ہزار 200روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک6-86آر پٹرول پمپ کے قریب نور شاہ کے بیوپاری شکیل انجم سے 81ہزار 200روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-119ایل کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد یار اور اس کے دوست مصطفی سے تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی ساٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون اور تھانہ کمیر نے دو مقدمات 397-392 ت پ درج کرکے دو ڈاکوئوں ذوالفقار اور شاہد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :