کراچی ،سپر اسٹور پر ڈکیتی کی واردات ، لاکھوں کا صفایا

ملیر میں دو ڈاکو سپر سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لاکھوں لوٹ لئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

بدھ 21 جون 2017 16:42

کراچی ،سپر اسٹور پر ڈکیتی کی واردات ، لاکھوں کا صفایا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد پھر سے سر اٹھانے لگے ۔ شہر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتی کی واردات ہونے لگی ۔ ملیر میں سپرا سٹور پر دو ڈکیتوں نے ہاتھ صاف کئے ۔ اسلحہ دکھا کر دکانداروں اور گاہکوں کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے لے اڑے ۔کراچی میں لٹیرے سرگرم ہوگئے مگر انہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ۔

شہر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتی کی واردات تسلسل سے ہونے لگی ، ملیر کے ایک سپرا سٹور پر ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان آرام سے سپرا سٹور میں داخل ہو کر پہلے ہی موجود گاہک اور دکانداروں کو یرغمال بناتے ہیں ۔ ٹی شرٹس اور جینز میں ملبوس ڈکیت اسٹور میں اسلحہ دکھاتے رہے ۔ ایک نے تو چہرے کو رومال سے ڈھانپ رکھا تھا مگر دوسرے ملزم کو صاف صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ملزم نے دکان میں پھرتی دکھائی اور پھلانگ کر کائونٹر کے اندر آگیا ۔ دکاندار سے رقم کا مطالبہ کیا اور دراز کھول کر نقدی جمع کرنے لگا ، ساتھی نے کمر سے بیگ اتارا اور لال ہرے نوٹوں کو بیگ میں بھرا ۔ مسلح ملزمان منٹوں میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :